کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 151
سال ہمارے حج کرنے سے یہ عمل افضل ہے۔[1] سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے تعبیر بتانے کی درخواست سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ایک آدمی نے پوچھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ عبدالملک بن مروان مسجد نبوی کے سامنے پیشاب کررہا ہے اور اس نے یکے بعد دیگرے چار مرتبہ پیشاب کیا ہے۔ فرمانے لگے: اگر تمھارا خواب سچا ہے تو اس کی پشت سے چار خلفاء ہوں گے۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ حجاز میں سب سے بڑے فقیہ اورخوابوں کی تعبیر بتانے میں بے مثل تھے۔ مروان بن حکم کا خواب مروان بن حکم نے خواب میں دیکھا گویا وہ محراب میں پیشاب کر رہا ہے۔ اس نے اپنا خواب سعید بن مسیب رحمہ اللہ کو سنایا۔ تو انھوں نے فرمایا: ’’تمھاری پشت سے خلفاء ہوں گے۔‘‘[2] عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کا خواب امیرالمومنین عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: میں نے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا۔ میں نے سلام کیا اور بیٹھ گیا۔ میں ابھی بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا علی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما کو لایا گیا۔ دونوں بزرگ گھر میں داخل ہوئے۔ پھر دروازہ بند کردیا گیا۔ میں نے دیکھا کہ اچانک سیدنا علی رضی اللہ عنہ جلدی سے باہر آئے، وہ
[1] البدایۃ والنہایۃ: 10؍178۔ [2] تعبیر الرؤیا ابن قتیبۃ ملحق، ص: 395 حاشیہ ۔