کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 114
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعبیر فرمائی کہ یہ عرب کا بادشاہ ہے۔ جو اپنی بہترین اور بارونق حالت کی طرف پلٹ آیا ہے۔ امام ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: اگر کوئی آدمی خواب میں چاندی کے بازو بند دیکھے تو اسے بھائیوں کی طرف سے قوت اور مدد حاصل ہوگی۔ بوڑھی عورت کا زمین سے نکلنا سیدنا زرارہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بڑھیا ہے، اُس کے کچھ بال سفید ہیں اور کچھ سیاہ ہیں اور وہ زمین سے باہر نکلی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعبیر یہ بیان فرمائی: ’’یہ باقی ماندہ دنیا ہے۔‘‘[1] اس میں اشارہ ہے کہ دنیا زیادہ گزرچکی ہے اب تھوڑی سی رہ گئی ہے کیونکہ سفید اور سیاہ بالوں والی بڑھیا عمر کا اکثر حصہ بسر کرچکی ہوتی ہے، بس اُس کی تھوڑی سی عمر باقی ہوتی ہے، اسی طرح دنیا بھی تھوڑی سی رہ گئی ہے۔ بوڑھی عورت کو دنیا سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ کبھی کبھار اس سے آخرت بھی مراد ہوتی ہے کیونکہ وہ دنیا کی ضد ہے۔[2] خواب میں آگ کا زمین سے نکلتے دیکھنا زرارہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے یہ خواب دیکھا ہے کہ زمین سے آگ نمودار ہوئی ہے اور میرے اور میرے بیٹے کے درمیان حائل ہوگئی ہے اور وہ آگ کہہ رہی ہے: جُھلسو جُھلسو! بینا ہو کہ نابینا ہو، لوگو! مجھے اپنا اہل اور مال
[1] زاد المعاد لابن القیم: 3؍687۔ [2] تعطیر الأنام للنابلسی، ص: 300۔