کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 104
نوازے گا۔ ہر قسم کی آزمائشوں اور مشکلات سے نجات دلائے گا۔ نیک اولاد عطا فرمائے گا اور دین کا کام لے گا۔ بیداری میں خواب پر عمل کرنا ’’سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے خواب میں دیکھا کہ انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیاہے۔ انھوں نے یہ خواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ گئے اور خزیمہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اپنے خواب کو سچا کر دکھاؤ، چنانچہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔‘‘[1] یہ حدیث اگرچہ سنداً ضعیف ہے،تاہم اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ خواب دیکھنے والا خواب میں کوئی اچھا عمل دیکھے، مثلاً: وہ نماز ادا کر رہا ہے، قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے یا صدقہ و خیرات کررہا ہے تو ممکن ہو توحالتِبیداری میں خواب میں دیکھے ہوئے عمل کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے۔ خواب میں ترازو دیکھنا سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن دریافت فرمایا: ((مَنْْ رَأٰی مِنْکُمْ رُؤیًا فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا رَأَیْتُ، کَانَ مِیزَانًا نَزَلَ مِنَ السَّمَائِ فَوُزِنْتَ أَنْتَ وَ أَبُوبَکْرٍ فَرُجِحْتَ أَنْتَ بِأَبِي بَکْرٍ، وَ وُزِنَ أَبُوبَکْرٍ وَ عُمَرُ فَرُجِحَ أَبُوبَکْرٍ وَ وُزِنَ عُمَرُ وَ عُثْمَانُ فَرُجِحَ عُمَرُ، ثُمَّ رُفِعَ الْمِیزَانُ، فَرَأَ یْنَا الْکَرَاہِیَۃَ فِي وَجْہِ رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ))
[1] مسند أحمد: 5؍215، وشرح السنۃ: 12؍225، یہ حدیث ضعیف ہے۔ دیکھیے: الموسوعۃ الحدیثیۃ (مسند أحمد: 36؍204)۔