کتاب: سچے خوابوں کے سنہرے واقعات - صفحہ 10
خواب کیا چیز ہے، خوابوں کی حقیقت کیا ہے؟
خواب کیوں آتے ہیں؟
جدید سائنس تو اس کے بارے میں خاموش ہے۔ کئی ڈاکٹرز حضرات سے اس کے بارے میں سوال کیا تو کہنے لگے: ہم تو وہی چیزیں بتا سکتے ہیں جو آدمی حالت بیداری میں دیکھے۔ اَن دیکھی چیزوں کے بارے میں ہم کیا بحث کریں؟ ماہرینِ طب نے اس کے بارے میں بحث کرتے ہوئے کہا ہے: خواب دبائی گئی رغبتوں اور خواہشات نفس کی صدائے بازگشت ہے۔ مگر یہ محض خواب کا ایک حصہ ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ سارے خواب اسی نوعیت کے نہیں ہوتے۔
فرائڈ اپنی پوری مذہبیت اور اپنے نظریات پر پختگی کے باوجود مانتا ہے کہ بعض خواب مستقبل کے واقعات کے بارے میں ہوتے ہیں اور صحیح ہوتے ہیں، گو وہ ان کی کوئی وجہ نہیں بتاسکا۔[1]
لوگوں میں مانوس نفسیاتی کیفیت کا نام خواب ہے۔ مفکرین اور اہلِ علم نے تاریخ کے ہر دور میں خواب کی تشریح اور اس کے اسباب کی معرفت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، چنانچہ خواب کی مختلف تشریحات کی گئی ہیں۔ کچھ خواب ان احساسات کا نتیجہ ہوتے ہیں جو انسان نیند کے اندر محسوس کررہا ہوتا ہے۔ اس طرح کے احساسات کبھی تو اس کے
[1] تفسیر فی ظلال القرآن:2؍699۔