کتاب: سوئے منزل - صفحہ 72
کی کوشش کی ہے، لہٰذا میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہی۔‘‘
حضرت ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِشَیْیٍٔ فِيْ الدُّنْیَا عُذِّبَ بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) [1]
’’جس شخص نے جس کسی چیز کے ساتھ خودکشی کی اسی چیز کے سا تھ قیامت کے دن اسے سزا دی جائے گی۔‘‘
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اَلِّذِيْ یَخْنُقُ نَفْسَہُ یَخْنُقُہَا فِيْ النَّارِ، وَالَّذِيْ یَطْعَنُہَا، یَطْعَنُہَا فِيْ النَّارِ )) [2]
’’جوشخص گلا گھونٹ کر خود کو ہلاک کرتا ہے وہ جہنم میں بھی اس عمل کو دہراتا رہے گا اور جس نے اپنے جسم میں کوئی تیز دھار آلہ گھونپ کر خود کشی کی تو وہ جہنم میں (جلتے ہوئے) بھی اپنے جسم میں وہی آلۂ قتل بار بارگھونپتا رہے گا۔‘‘
نیز حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَن ْ تَرَدَّیَ مِنْ جَبَلٍ فَقَتَلَ نَفْسَہُ فَہُوَ فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ یَتَرَدَّيَ فِیْہِ خَالِداً مُخَلَّدًا فِیْہِ أَبَدًا، وَمَنْ تَحَسَّی سُمَّا فَقَتَلَ نَفْسَہُ فَسُمُّہُ فِيْ یَدِہِ یَتَحَسَّاہُ فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِیْہَا أَبَدًا، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَہُ بِحَدِیْدَۃٍ فَحَدِیْدَتُہُ فِيْ یَدِہِ یَجَأُ بِہَا فِيْ بَطْنِہِ فِيْ نَارِ جَہَنَّمَ خَالِدًا مُخَلَّدًا فِیْہَا أَبَدًا )) [3]
’’جس شخص نے خود کو پہاڑسے نیچے گرا کر خود کشی کی وہ آتشِ دوزخ میں
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۰۷۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۳۱۶).
[2] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۱۲۷۶).
[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۴۴۲) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۱۰).