کتاب: سوئے منزل - صفحہ 62
جنت میں داخل ہو گا۔‘‘
حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص بیماری کے دوران میں یہ کلمات پڑھتا ہے، پھر اگر اس بیماری کے دوران میں اسے موت آ گئی تو جہنم کی آگ سے محفوظ رہے گا۔‘‘
’’لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَر لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَلَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ‘‘[1]
’’اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہی سب سے بڑا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہی حاکمِ مطلق اور ہر قسم کی حمد و ستایش کے لائق ہے، اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں اور نیکی کرنے کی توفیق اور برائی سے بچنے کی طاقت صرف اللہ تعالیٰ ہی عطا کرنے والا ہے۔‘‘
بخار کو گالی دینا:
سبحان اللہ! بیماری کے دوران میں مذکورہ کلمات کس قدر مفید اور نفع مند ہیں ، لیکن ہم تو کچھ اور ہی سنتے رہتے ہیں ، کوئی مسلمان جب بیمارپڑجائے اور اس کا مرض طوالت اختیار کرلے توبعض اوقات وہ بیماری سے تنگ آکر بیماری کو ہی کو سنا شروع کردیتا ہے کہ اس بخار کا ستیاناس ہو، اس نے مجھے کسی کام کا نہیں چھوڑا، یہ بیماری تو عذاب ہے، اس کا خانہ خراب ہو، یہ آتی گھوڑ ے کی دوڑ ہے اور جاتی جوں کی تور (چال) ہے، یہ ا یسی ہے، یہ ویسی ہے وغیرہ۔ حالاں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کہنے سے منع فرمایا ہے۔
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۳۰) صحیح.