کتاب: سوئے منزل - صفحہ 289
سَیَأتِيْ بِہِ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ بِفَضْلِہِ
وَلَوْ لَمْ یَکُنْ مِنِّيْ اللِّسَانُ بِنَاطِقٍ
’’اللہ تعالیٰ عظیم و برتر اپنے فضل وکرم سے ضرور اسے لائے گا، گرچہ میں اس کا مطالبہ نہ بھی کروں-‘‘
فَفِيْ أَيِّ شَیْیئٍ تَذْہَبُ النَّاسُ حَسْرَۃً
وَقَدْ قَسَمَ الرَّحْمَانُ رِزْقَ الْخَلَائِقِ
’’لوگ پھر نا معلوم کیوں مبتلائے حسرت ویاس ہوتے ہیں ‘جبکہ رب رحمان نے مخلوقات کا رزق تقسیم کردیا ہوا ہے؟‘‘