کتاب: سوئے منزل - صفحہ 287
’’ الحمد للّٰہ‘‘ اور (۳۴) مرتبہ ’’ اللّٰہ أکبر‘‘ کہنے سے ایک ہزار نیکی ملتی اور تھکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے۔ [1] انسانی زندگی کی مکمل روداد تین آیاتِ مبارکہ میں : ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ (19) ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ (20) ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ﴾ [عبس: ۱۹۔ ۲۱] ’’نطفے کی ایک بوند سے انسان کو پیدا کیا۔ پھر اس کو ایک خاص اندازہ بھی دیا۔ پھر اس کے لیے (دنیا میں آنے اور جینے کا) راستہ بھی آسان بنا دیا۔ پھر اسے موت دی اور قبر میں پہنچا دیا۔‘‘ نصیحت: ٭ زندگی ہمیشہ ایک نیا موقعہ دیتی ہے، آسان الفاظ میں اُسے آج کہتے ہیں اور یہ چانس تب تک ہے، جب تک سانس ہے۔ ٭ زَبر نہیں زِیر ہو جا، کیوں کہ آگے پیش ہونا ہے۔
[1] مسند أحمد (۳/ ۳۰۴، رقم الحدیث: ۶۹۱۰).