کتاب: سوئے منزل - صفحہ 284
أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوْبُ إِلَیْکَ‘‘ ’’اے اللہ! میں ہر قسم کے عیوب و نقائص سے تیری تقدیس کرتا ہوں اور تیری حمد و ثنا کرتا ہوں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ، میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور اپنے گناہوں سے تائب ہوں-‘‘ تو اُس کے اُس مجلس میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔‘‘[1]
22 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے، دس لاکھ گناہ مٹا دیتا ہے اور دس لاکھ درجے بلند کر دیتا ہے: ’’لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِيْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَيُّ لَّا یَمُوْتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ‘‘[2]
23 سورۃ الملک۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ’’جو شخص ہر رات سورۃ الملک کی تلاوت کرتا رہے، اسے اللہ تعالیٰ عذابِ قبر سے محفوظ رکھے گا،
اور ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسے ’’ اَلْمَانِعَۃُ‘‘۔ بچانے والی سورت۔ کہا کرتے تھے۔‘‘[3]
24 آیۃ الکرسی:
﴿ اللّٰہُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۳۳) و صححہ الألباني.
[2] رواہ الترمذي وحسنہ الألباني.
[3] سنن النسائي، حسنہ الألباني في صحیح الترغیب والترہیب (۱۴۷۵).