کتاب: سوئے منزل - صفحہ 283
نور ہی نور ہو جاتا ہے۔‘‘
18 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص یہ دعا دن میں سو مرتبہ پڑھے: ’’لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘ اسے (پانچ انعامات ملتے ہیں ) 1. دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔ 2.اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں- 3.اور اس کے سو گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں- 4. اور یہ دعا شام ہونے تک اس کے لیے شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنی رہتی ہے۔ 5.اور کوئی شخص اس جیسا عمل نہیں کر سکتا، سوائے اس کے جو اس سے زیادہ عمل کرے۔‘‘[1]
19 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو آدمی ہر صبح اور ہر شام کو یہ دعا: (( حَسْبِيَ اللّٰہُ، لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ، وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ )) سات مرتبہ پڑھے تو اسے اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت کی پریشانیوں سے بچا لے گا۔‘‘[2]
20 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( اِقْرَؤُا الْقُرْآنَ فَإِنَّہُ یَأْتِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ شَفِیْعًا لِأَصْحَابِہٖ )) [3]
’’تم قرآن پڑھتے رہا کرو، کیوں کہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں (اور اس پرعمل کرنے والوں ) کے لیے شفاعت کرے گا۔‘‘
21 کفارۂ مجلس: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں وہ بے تحاشا فضول گفتگو کرتا رہے، پھر اُس مجلس میں سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھے: ’’ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ، أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إلٰہَ إِلاَّ
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۳۲۹۳) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۶۹۱).
[2] أخرجہ ابن السني و صححہ الأرناؤط.
[3] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۳۳۷).