کتاب: سوئے منزل - صفحہ 282
تیرے عہد اور وعدے پر قائم ہوں- میں نے جو کچھ کیا اس کے شر سے میں تیری پناہ میں آتا ہوں- میں اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اور اپنے گناہ گار ہونے کا اعتراف کرتا ہوں- لہٰذا تو مجھے معاف کردے، کیوں کہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں-
15 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَر‘‘ کہتا ہے تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ ان کلمات میں سے ہر ایک کے بدلے میں جنت میں ایک درخت اُگا دیتا ہے۔‘‘[1]
16 حضرت انس رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَنْ سَأَلَ اللّٰہَ الْجَنَّۃَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، قَالَتِ الْجَنَّۃُ: اَللّٰہُمَّ أَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ، وَمَنِ اسْتَجَارَ مِنَ النَّارِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، قَالَتِ النَّارُ: اَللّٰہُمَّ أَجِرْہُ مِنَ النَّارِ )) [2]
’’جو شخص اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ جنت کا سوال کرے توجنت کہتی ہے:
اے اللہ! اسے جنت میں داخل کردے۔ اور جو آدمی جہنم سے تین مرتبہ پناہ طلب کرے توجہنم کہتی ہے: اے اللہ! اسے جہنم سے پناہ دے۔‘‘
17 جمعے کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی فضیلت۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( مَنْ قَرَأَ سُوْرَۃَ الْکَہْفِ فِيْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ، أَضَائَ لَہُ مِنَ النُّوْرِ مَا بَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ )) [3]
’’جو آدمی یومِ جمعہ کو سورۃ الکہف پڑھتا ہے، اس کے لیے اگلے جمعے تک
[1] رواہ الطبراني في الأوسط وحسنہ الألباني.
[2] رواہ الترمذي و صححہ الألباني.
[3] رواہ النسائي و صححہ الألباني.