کتاب: سوئے منزل - صفحہ 281
’’جس شخص نے نمازِ فجر باجماعت ادا کی، پھر طلوعِ آفتاب تک بیٹھا اللہ کا ذکر کرتا رہا، پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اسے یقینی طور پر مکمل حج و عمرہ کا ثواب ملے گا۔‘‘
12 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص ﴿ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴾ کو دس مرتبہ پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔‘‘[1]
13 آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘‘ کہے تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ ان کلمات میں سے ہر ایک کے بدلے میں جنت میں ایک درخت اُگا دیتا ہے۔‘‘[2]
14 سید الاستغفار: نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو آدمی اسے صبح کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی دن اس کی موت آجائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔ اور اسی طرح جو شخص اسے شام کے وقت یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اسی رات میں اس کی موت آ جائے تو وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔‘‘
(( اَللّٰہُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ، خَلَقْتَنِیْ، وَأَنَا عَبْدُکَ، وَأَنَا عَلٰی عَہْدِکَ، وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوْئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوْئُ بِذَنْبِيْ، فَاغْفِرْ لِيْ فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلاَّ أَنْتَ )) [3]
’’اے اللہ! تو میرا پروردگار ہے، تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں- تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں- اور میں اپنی طاقت کے مطابق
[1] مسند أحمد وصححہ الألباني.
[2] رواہ الطبراني في الأوسط وحسنہ الألباني.
[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۵۸۱).