کتاب: سوئے منزل - صفحہ 279
اور جو شخص دل کی رغبت کے ساتھ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن‘‘ کہتا ہے، اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں‘‘
6 ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( مَنْ صَلّٰی فِيْ یَوْمٍ وَّلَیْلَۃٍ ثِنْتَيْ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً بُنِيَ لَہُ بَیْتٌ فِيْ الْجَنَّۃِ: أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّہْرِ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَہَا، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ، وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعِشَائِ، وَرَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ )) [1]
’’جو شخص دن اور رات میں بارہ رکعات (نماز سنت) ادا کرتا ہے، اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جاتا ہے۔ ظہر سے پہلے چار رکعات اور اس کے بعد دو، مغرب کے بعد دو، عشا کے بعد دو اور فجر سے پہلے دو رکعات۔‘‘
7 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مَنْ صَلّٰی عَلَيَّ وَاحِدَۃً، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَصَلَوَاتٍ، وَحُطَّ عَنْہُ عَشْرُ خَطِیْئَاتٍ، وَرَفَعَ عَشْرَ دَرَجَاتٍ )) [2]
’’جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کرتا ہے۔‘‘
8 حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( مََنْ صَلّٰی عَلَيَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا، وَحِیْنَ یُمْسِيْ عَشْرًا، أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ )) [3]
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۴۱۵).
[2] صحیح الجامع، رقم الحدیث (۶۳۵۹).
[3] صحیح الجامع، رقم الحدیث (۶۳۵۷).