کتاب: سوئے منزل - صفحہ 170
بس معاملہ ختم یا کہ اس کے بعدبھی کچھ ہے؟کیا یہی آخری آرام گاہ ہے؟ نہیں ، نہیں ، یہ تو منازلِ آخرت میں سے پہلی منزل ہے۔ اس کے بعد ابھی بہت سی کٹھن منزلیں ہیں- اللہ ہم سب کے لیے آسان کر دے۔ آمین! موت ہو قبر ہو محشر ہو کہ غم ہو یہ ہیں وہ مرحلے کہ جن سے کہیں فرار نہیں بہر حال اتنا یاد رہے کہ عالمِ برزخ کے احوال و واقعات پر ایمان لانا ایمان بالغیب کے قبیل میں سے ہے۔ انسان جن مراحل سے گزرتا ہے، وہ چار ہیں : جن میں سے ہر ایک کے احکام اور کیفیات مختلف ہیں ، میں نے ہر مرحلے کو ایک عالم (جہان) کا نام دیا ہے۔ 1. عالمِ ارواح: جہاں تخلیق کے بعد روحوں کا مستقر ہے اور یہ جہاں رو حوں کی تخلیق سے لے کر ماں کے رحم میں موجود بچے کے جسم میں روح کے پھونکے جانے تک ہے۔ 2. عالمِ دنیا: یہ جہاں (جنین) کے جسم میں روح ڈالنے سے لے کر اس کی موت تک ہے۔ 3. عالمِ برزخ: یہ جہاں موت سے لے کر قیامت کے دن دوبارہ زندہ ہو کر قبروں سے باہر نکلنے تک ہے۔ 4. عالمِ آخرت: یہ جہاں قبروں سے اٹھنے کے بعد ہمیشہ تک کے لیے ہے۔ قبر میں دفن ہونے کے بعد کیا ہوگا؟ اس کی تفاصیل معلوم کرنے سے پہلے ہم شہرِ خموشاں میں قطار در قطار