کتاب: سوئے منزل - صفحہ 158
’’اے اللہ! ہمارے زندوں اور مردوں کو بخش دے اور ہمارے حاضرو غائب کو (بخش دے) اور ہمارے چھوٹے، بڑوں کو اور مرد و خواتین کو (بخش دے) اے اللہ! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے، اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو تو موت دے، تو اس کو ایمان پر موت دے۔ اے اللہ! اس کے اجر سے ہم کو محروم نہ رکھیو اور اس کے بعد ہم کو کسی فتنے میں مبتلا نہ کرنا!‘‘ 3 (( اَللّٰھُمَّ عَبْدُکَ وَابْنُ أَمَتِکَ اِحْتَاجَ إِلیٰ رَحْمَتِـکَ وَأَنْتَ غَنِيٌّ عَنْ عَذَابِہِ إِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِيْ حَسَنَاتِہِ وَ إنْ کَانَ مُسِیْئًا فَتَجَاوَزْ عَنْہ )) [1] ’’اے اللہ! یہ تیرا بندہ اور تیری باندی کابیٹا ہے، تیری رحمت کا محتاج ہے اور تو اس کے عذاب سے مستغنی ہے۔اگر یہ نیکو کار ہے تو اسکی نیکیوں میں اضافہ کردے اور اگر خطا کار ہے تواس سے در گزر فرما۔‘‘ 4 (( اَللّٰھُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِيْ ذِمَّتِکَ وَ حَبْلِ جَوَارِکَ فَقِہِ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَ عَذَابَ النَّارِ، وَأَنْتَ أَہْلُ الْوَفَائِ وَالْحَقِّ، فَاغْفِرْ لَہٗ وَارْحَمْہُ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْم)) [2] ’’اے اللہ! بے شک یہ فلاں کا بیٹا فلاں تیرے حوالے ہے اور تیری پناہ میں ہے، تو اسے قبر کی آزمایش اور دوزخ کے عذاب سے بچا، تو ہی برحق اور وفاء والا ہے، تو اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا مہر بان ہیں-‘‘ چوتھی تکبیر: چوتھی تکبیر کے بعد(السلام علیکم ورحمۃ اللہ) کہہ کر سلام پھیر دینا۔
[1] أحکام الجنائز للألباني (ص: ۱۲۵) بحوالہ الحاکم. [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۲۰۲) سنن ابن ماجۃ، رقم الحدیث (۱۴۹۹).