کتاب: سوئے منزل - صفحہ 144
ہوں یا راستے میں بیٹھے ہوں تو اُن کے لیے جنازے کو دیکھ کر کھڑا ہونا لازمی نہیں ہے، کیوں کہ جنازے کو دیکھ کر قیام کا حکم منسوخ ہو چکا ہے۔ جنازے کو کندھا دینے والے میرے برادرِ عزیز! یہ جنازہ بہ زبان حال تمھیں ایک درسِ نصیحت دے رہا ہے، ذرا اس پر بھی کان دھریے گا۔ ع بہت ہی مختصر تاریخ دورِ زندگانی ہے کسی کی گود میں آنا کسی کے دوش پہ جانا کبھی یہ میت بھی دوسروں کے جنازے اٹھایا کرتا تھا اور آج…اور آج ہم اس کی میت کی چارپائی کو کندھادے رہے ہیں اور کل کوئی ہماری…… کندھا دے گا اور اسی طرح یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔ والبقاء اللّٰہ جل شأنہ۔ إِذَا وُلِّیْتَ أُمُوْرَ قَوْمٍ لَیْلَۃً فَاعْلَمْ بِأَنَّکَ بَعْدَہَا مَسْئُوْلٌ وَإِذَا حَمَلْتَ إِلَی الْقُبُورِ جَنَازَۃً فَاعْلَمْ بِأَنَّکَ بَعْدَہَا مَحْمُوْلٌ وَ یَا صَاحِبَ الْقَبَرِ الْمُنَقَّشِ سَطْحُہٗ وَلَعَلَّہٗ مِنْ تَحْتِہِ مَغْلُوْلٌ فلک پر جب ستارے جگمگائے مجھے احبابِ رفتہ یاد آئے کبھی سمجھا بھی مقصد زندگی کا کبھی سوچا بھی، کیوں دنیا میں آئے؟ جنازہ تیرا بھی اٹھے گا اک دن جنازے تونے اوروں کے اٹھائے لیکن صد افسوس کہ ایسے مواقع اور مناظر سے بہت کم لوگ درسِ نصیحت لیتے ہیں- ہم جانتے تو بہت کچھ ہیں ، لیکن ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پر کئی لوگوں نے اپنی دوکان کے کاؤنٹر کے سامنے، کسی نے اپنے آفس یا دفتر میں یہ کتبہ یا اسٹکر تو چسپاں کر رکھا ہے۔ ’’نماز پڑھو، اس سے قبل کہ تمھاری نماز پڑھی جائے‘‘ یا ’’تجھے نماز کی فرصت نہیں تعجب ہے‘‘ لیکن اس کے باوجود نماز نہیں پڑھتے۔إلا ما شاء اللّٰہ ۔ اسی طرح