کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 40
تمھارا معبود وہی ایک ہے اس کے تابعدار رہو اور (اے پیغمبر!) عاجزی کرنے والوں کو (ہماری رضا وجنت کی) خوشخبری دے دو۔ جن کے دل اللہ کا نام لیتے ہی ڈرجاتے ہیں اورجو مصیبت پر صبر کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اورجو رزق ہم نے انھیں دیا ہے وہ اس سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں۔ اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے اللہ کے نام کی ادب والی چیزوں میں سے بنایا ہے ان میں تمھارا (دین ودنیا کا) فائدہ بھی ہے۔ ان پر جب وہ (نحر کے وقت) پاؤں بندھے کھڑے ہوں، اللہ کا نام لو اورجب وہ کروٹوں پر گر کر (ٹھنڈے ہوجائیں) تو خود بھی ان میں سے کھاؤ اور صبر سے بیٹھنے والے فقیر اورمانگنے والے فقیر کو بھی کھلاؤ ہم نے اس طرح ان جانوروں کو تمھارے بس میں کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو۔ اللہ تعالیٰ کو نہ ان کے گوشت پہنچتے ہیں نہ خون بلکہ اسے تمھاری پرہیز گاری پہنچتی ہے، اللہ نے اسی طرح ان جانوروں کو تمھارے بس میںکردیا اس لیے کہ اللہ نے جو تم کو راہ پر لگایا، تم بھی (اس کے بدلے میں) اللہ کی بڑائی کرو اور (اے پیغمبر!) نیک لوگوں کو (جنت کی) خوشخبری دے دیں۔‘‘