کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 30
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّـا بَعْدُ:
قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘
ریڈیو متحدہ عرب امارات، ام القیوین سے شمال اسٹوڈیوز کی اردو سروس میں نشر ہونے والے ہمارے سلسلہ وار پروگرام ’’سوئے حرم ‘‘کی یہ کتابی شکل ہے ۔ جس میں مناسب ترمیم اورمفید اضافے بھی کیے گئے ہیں۔ خصوصاً ہمارے فاضل دوست جناب حافظ عبدالرؤف صاحب (فاضل مدینہ یونیورسٹی، مقیم شارجہ) نے ہماری درخواست پرتمام احادیث وآثار کی علمی وتفصیلی تخریج کر کے کتاب کی افادیت کو دوبالا کردیا ہے، جس پر ہم ان کے شکر گزارہیں۔ جَزَاہُ اللّٰہُ خَیْراً۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس عمل کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اسے اردو داں طبقہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ آمین ۔
تمام قارئین نیز عازمینِ حج وعمرہ اورزائرینِ حرمین شریفین سے استدعا ہے کہ اس کتاب کے مؤلّف ومرتب ،مخرّج ومعلّق اورطابع وناشر کے لیے دعائے خیر وبرکت کرنا نہ بھولیں۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابو عدنان محمد منیر قمر نواب دین
متحدہ عرب امارات ام القیوین[1]
۱۹/ربیع الثانی ۱۴۱۰ھ ، ۱۸/نومبر ۱۹۹۸ء
[1] حال مقیم: المحکمۃ الشرعیۃ الکبریٰ، الخبر (سعودی عرب)