کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 283
’’اے ہمارے رب! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا، اب اگر تُونے ہم سے درگزر نہ فرمایا اوررحم نہ کیا تو یقینا ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔‘‘ 31۔ {رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ} [الأعراف: ۱۲۶] ’’اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا اس حال میں کہ ہم تیرے فرماں بردار ہوں۔‘‘ 32۔ {عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَۃً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ . وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِکَ مِنَ الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ} [یونس: ۸۵، ۸۶] ’’ہم نے اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔ اے ہمارے رب! ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔‘‘ 33۔{رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً وَّ ھَیِّیْٔ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًاً}[الکھف: ۱۰] ’’اے ہمار ے رب! ہمیں اپنی رحمتِ خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے۔‘‘ 34۔{رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ}[المومنون: ۱۰۹] ’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔‘‘ 35۔{رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا} [الفرقان: ۶۵]