کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 281
22۔{رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَ ھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُ} [آل عمران: ۸]
’’اے ہمارے رب! جب تو ہمیں سیدھے راستے پر لگا چکا ہے توپھر کہیں ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کردیجیو۔ ہمیں اپنے خزانۂ فیض سے رحمت عطاکر کہ تو ہی فیاضِ حقیقی ہے۔‘‘
23۔{رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ }[آل عمران : ۱۶]
’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، ہمیں ہمارے گناہ بخش دے اورہمیں جہنم کی آگ سے بچا۔‘‘
24۔{رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ} [آل عمران: ۵۳]
’’اے ہمارے رب !جو فرمان تونے نازل کیا ہے ہم نے اسے مان لیا اوررسول کی پیروی قبول کی، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ دے ۔‘‘
25۔{رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ} [آل عمران: ۱۴۷]
’’اے ہمارے رب! ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر فرما، ہمارے کام میں تیری حدود سے جو کچھ تجاوز ہوا ہے اسے معاف کردے، ہمارے قدم جما دے اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر۔‘‘
26۔{رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلًا سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ} [آل عمران: ۱۹۱]