کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 280
’’اے میرے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے اورسب مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر۔‘‘
19۔{رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ} [البقرۃ : ۲۰۱]
’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اورآخرت میں بھی بھلائی عطا کر، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‘‘
20۔{رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ} [البقرۃ: ۲۵۰]
’’اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان کر، ہمارے قدم جمادے اور کافر قوم پر ہمیں فتح ونصرت عطاکر۔‘‘
21۔{رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَآ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ وَاعْفُ عَنَّا وَ اغْفِرْلَنَا وَ ارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلٰنَا فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ} [البقر: ۲۸۶]
’’اے ہمارے رب! ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہوجائیں ان پر گرفت نہ کر۔ اور اے ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب! جس بوجھ کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں، وہ ہم پر نہ ڈال، ہمیں معاف فرما، ہم سے درگزر کر، ہم پر رحم کر، توہمارا مولا ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔‘‘