کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 279
بندوں (صالحین) میں داخل فرما۔‘‘ 14۔{رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ} [القصص: ۱۶] ’’اے میرے پروردگار! میں نے اپنے نفس پر ظلم کر ڈالا۔ میری مغفرت فرما دے۔‘‘ 15۔{رَبِّ اِنِّیْ لِمَآ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ} [القصص: ۲۴] ’’اے میرے پروردگار! جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے، میں اس کا محتاج ہوں۔‘‘ 16۔{رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ} [الصافات: ۱۰۰] ’’اے میرے پروردگار! مجھے بیٹا عطا فرما جو صالحین (نیکو کاروں) میں سے ہو۔‘‘ 17۔{رَبِّ اَوْزِعْنِٓیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰہُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِِنِّیْ تُبْتُ اِِلَیْکَ وَاِِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ} [الأحقاف: ۱۵] ’’اے میرے پروردگار! مجھے توفیق دے کہ میں تیری ان نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تونے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیں اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو اور میری اولاد کو بھی نیک بنا (کر مجھے سکھ دے) میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور تیرے تابع فرمان (مسلم) بندوں میں سے ہوں۔‘‘ 18۔{رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ وَلاَ تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِِلَّا تَبَارًا}[نوح: ۲۸]