کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 26
انداز میں جمع کیا گیاہے جو کہ ایک مستحسن اقدام ہے۔ یوں تو اس موضوع پرمتعدد تصانیف موجود ہیں مگرجامعہ اسلامیہ کے فاضل محقق حافظ عبدالرؤف صاحب نے جملہ مسائل کی انوکھی تحقیق کے ذریعے اس کتاب کوجداگانہ رنگ دے دیاہے جس پر وہ لائقِ تشکّر ہیں۔ کتاب میں چند مروجہ مسائل کو تحقیق کے سانچے میںڈھال کر ملتِ اسلامیہ کو صحیح مسائل پر عمل کی دعوت دی گئی ہے۔ مؤلف حفظہ اللہ نے صفحہ (۸۲) پر پیدل سفرِ حج کے سلسلے میں جن اقوال و احادیث کا ذکر کرکے مسئلہ کو صحیح رخ دیاہے وہ قابلِ ستائش ہے ۔یہ کتاب جہاں حج وعمرہ کے جمیع مسائل کو محیط ہے وہیں ملتِ اسلامیہ کی ایک مختصر تاریخ بھی پیش کرتی ہے۔ جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق یہ خیال کہ صرف مرد ہی ذبح کرسکتے ہیں، مرتب حفظہ اللہ نے اس قسم کے بہت سارے باطل خیالات کی تردید احادیثِ صحیحہ سے کی ہے۔ منکرینِ قربانی کے اعتراضات کہ قربانی سے جانوروں کی کمی اوران پربے رحمی کی جاتی ہے، یہی پیسے غرباء ومساکین کو دیے جائیں تو بہتر ہے۔ اس قسم کے بہت سارے شکوک وشبہات اور پراگندہ خیالات کی تردید انتہائی مدلل ومحقق اندا ز میں کی گئی ہے۔[1] مراجع ومصادر میں قرآن مجید کے علاوہ (۷۴) کتب کاحوالہ اور ۱۰/ رسائل وجرائد کا بطور مراجع ومصادر ذکر کرنا مؤلف حفظہ اللہ کے وسعتِ مطالعہ کی دلیل ہے۔ تخریج کے لیے (۱۲۷) کتب کا حوالہ بھی کتاب کے محقق ہونے پر دال ہے۔ بہر کیف کتا ب اپنے موضوع کے لحاظ سے خوب تر ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف ومرتب، محقق اور ناشر کی
[1] قربانی کے احکام کے ساتھ مسائلِ عیدین شامل کرکے انھیں الگ کتابی شکل میں پاک و ہند سے طبع کروا دیا گیا ہے ۔ تَقَبَّلَہٗ اللّٰہُ۔ [مؤلف]