کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 25
باد پیش کرتا ہوں۔ شَکَرَ اللّٰہُ سَعْیَھُمَا وَتَوَلَّیٰ جَزَائَ ھُمَا۔ الَلّٰھُمَّ آمِیْنَ۔ سوئے حرم کوئی مستقل تصنیف نہیں بلکہ یہ حرف وصوت کامجموعہ اورریڈیو متحدہ عرب امارات ام القیوین کی صدائے بازگشت ہے ۔ جسے افادۂ عام کی غرض سے ضبطِ تحریر میں لاکر لباسِ حریر میں پیش کردیاگیاہے۔ یہ کتاب اپنے نام ، مواد اورگیٹ اپ ہرسہ اعتبارات سے ایک پسندیدہ کتاب ہے مگر کتاب جس درجہ اہم وخیال انگیز ہے اس کی پروف ریڈنگ کا اس کاعشرِ عشیر بھی اہتمام نہ کیاجاسکا اورکتاب کے مندرجات اوران میں وارد آثار وروایات میںتشویش ناک حد تک غلطیاں رہ گئی ہیں ۔ آئندہ پروف ریڈنگ میں صحت کی طرف غیر معمولی توجہ کی ضرورت ہے۔[1] اس معمولی خامی کے ساتھ یہ کتاب اپنے موضوع پربے حد وقیع اورجاندار ہے، اوراردو خواں طبقے پراس کتاب کامناسب خیرمقدم فرض ہے۔ بِیَدِہٖ اَزْمَۃُ الْاَمْرِ وَھُوَ یَھْدِی اِلٰی سَوَائِ السَّبِیلِ۔ (ماہنامہ ’’الفلاح‘‘ بھیکم پور، یوپی( انڈیا) جلد: ۱، شمارہ :۱۱، ذوالحجہ ۱۴۱۲ھ جون ۱۹۹۲ء، و روزنامہ ’’سیاست‘‘ حیدر آباد، انڈیا) [۳] تبصرہ نگار: مولانا عطاء اللہ خاں (سرپرست ’’نوائے اسلام‘‘ دہلی) زیرِ تبصرہ کتاب شریعتِ اسلامیہ کے اہم ترین مسائل حج وعمرہ پر مشتمل ہے، جو دراصل ریڈیو متحدہ عرب امارات ام القیوین شعبہ اردوکے سلسلۂ منشورات کی کتابی شکل ہے۔ کتاب میںحج وعمرہ وغیرہ ضروری مسائل کو انتہائی حزم واحتیاط اورتحقیقی
[1] اس ایڈیشن میں اس کمی کو دور کرنے کی ممکن حد تک کوشش کی گئی ہے جو آپ کے سامنے ہے، البتہ پہلا ایڈیشن بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایسا ہی چھپ گیا تھا۔ [مؤلف]