کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 22
زیرِ تبصرہ کتاب بھی ان کی انھیں تقاریر کامجموعہ ہے جو مسلسل ریڈیو پرفرمائی گئی ہیں اوراب ایک کتابی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔ کتاب کاموضوع سرِعنوان سے واضح ہے۔
حج وعمرہ اورقربانی کے احکام ومسائل پراردو میں متعدد کتابیں موجود ہیں لیکن یہ کتاب اپنی بعض منفرد خصوصیات کی وجہ سے ممتاز ہے:
1۔یہ کتاب قدرے تفصیلی ہے، ہرمسئلے کی دلیل بھی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
2۔احادیث کی صحت کابڑا اہتمام کیاگیاہے اورفاضل مصنف نے غیر صحیح اورضعیف احادیث سے بالعموم اجتناب برتاہے۔
3۔جماعت کے معروف عالم جناب حافظ عبدالرؤف صاحب آف شارجہ نے کتاب میں درج تمام احادیث کی تخریج وتحقیق کردی ہے۔
4۔ہربات باحوالہ اورمستند ہے۔
5۔دورانِ حج پیش آنے والے مسائل ومشکلات کااستیعاب واستقصاء۔ اگرچہ اس کا دعویٰ مصنف نے کیاہے نہ ہی کیا جا سکتا ہے کیونکہ نئے نئے مسائل پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ان کا علم ہرمصنف کو ہو جائے۔ تاہم اس میں عام طورپر پیش آنے والے مسائل کااپنی حدتک استقصاء کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں فاضل مصنف خاصے کامیاب ہیں۔
اللہ تعالیٰ فاضل مصنف حفظہ اللہ کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے لوگوں کے لیے مفید بنائے۔ بلاشبہ یہ کتاب عوام وخواص، بے علم اور اہلِ علم دونوں کے لیے یکساں ضروری اورمفید ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم فاضل مصنف سے یہ بھی عرض کریں گے کہ وہ اس کے حج وعمرہ سے متعلقہ حصے کا اختصار بھی شائع کر دیں توعوام کی ایک بہت بڑی