کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 20
روڈ، الخبر) نے خصوصی تعاون فرمایا تھا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ فَجَزَاہُ اللّٰہُ فِي الدَّارَیْنِ خَیْراً۔
ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ہند جناب مولانا اصغر علی اِمام مہدی سلفی صاحب کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جن کی توجہ سے یہ کتاب اب اس موجودہ شکل میں ہندوستان میں پھر سے منظر عام پر آئی ہے ۔
اور اب پاکستان سے بھی شائع ہو رہی ہے جس کے لیے ہمارے ساتھ معروف سماجی شخصیت اور مخیر تاجر جناب انجینئر محمد طارق برلاس حفظہ اللہ (الطویرقی گروپ آف کمپنیز) نے تعاون کیا ہے۔
وَفَّقَنَا اللّٰہُ وَاِیَّاہُ لِمَا فِیْہِ خَیْرٌ وَتَقَبَّلَہٗ مِنَّا خَالِصاً لِوَجْہِہٖ الْکَرِیْمِ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس کتاب کو شرفِ قبول سے نوازے۔ مصنّف و مخرّج اور معاونین کے لیے اسے دنیا وآخرت میں سرخروئی کا ذریعہ بنائے اور یہ کتاب قارئین کرام کے لیے باعثِ راہنما ئی ہو۔ آمین[1]
الخبر ۔جمعۃ المبارک ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین
۷/ذوالقعدہ۱۴۲۳ ھ ترجمان سپریم کورٹ ، الخبر
۱۰/جنوری۲۰۰۳ ء وداعیہ متعاون ، مراکز دعوت وارشاد
الخبر، الظہران، الدمام
(سعودی عرب)
[1] زیر نظر کتاب کی ہندوستان سے اس کمپیوٹرائزڈ طبع جدید کے لیے لکھے گئے اس مقدمہ پر کفایت کرتے ہوئے اس کی پاکستان سے کمپیوٹرائزڈ پرنٹنگ کے لیے کسی نئے مقدمہ سے ہم صرفِ نظر کر رہے ہیں۔
ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین۔ ۴ شعبان ۱۴۲۶ھ ۔ ۷ ستمبر ۲۰۰۵ء