کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 19
مقدمہ طبع جدید
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّـا بَعْدُ:
قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس کتاب کا پہلا ایڈیشن حیدر آباد (انڈیا) سے شائع ہوا تھا مگر بعض وجوہات کی بنا پر انتہائی غیر معیاری کاغذ ، کتابت اور بائنڈنگ وغیرہ کی وجہ سے اطمینان نہ ہوا، لہٰذا اسے دوبارہ پاکستان سے چھپوانا شروع کیا۔ اور اب حال ہی میں ہمارے فاضل دوست جناب مولانا اصغر علی اِمام مہدی سلفی صاحب(ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند) سعودیہ کے دورے پر تشریف لائے، جو نظامتِ علیا کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ تھا، تو ان میں دین وعقیدہ اور اپنی جماعت کی خدمت کا جذبہ دیکھ کر، اس کتاب کو ان کے ذریعے اب پھر سے مکتبہ ترجمان (دہلی) سے چھپوا دیا ہے ۔ امید ہے کہ اس مرتبہ ہمارے ان فاضل برادران کی وہ شکایات دور ہوگئی ہونگی جن کا انھوں نے اپنے تبصروں میں ذکر فرمایا تھا۔
اس کتاب کی طباعت واشاعت کو بہتر بنانے اور انڈیا سے شائع کرنے کے لیے ہمارے دوست جناب عبداللطیف صاحب (پروپرائیٹر قصر النظارات کنگ خالد