کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 184
ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا تھا:
(( لَا تَطَیَّبِيْ وَأنْتِ مُحْرِمَۃٌ، وَلَاتَمُسِّي الْحِنَائَ فَاِنَّہٗ طِیْبٌ )) [1]
’’احرام کی حالت میں خوشبو مت لگاؤ اور نہ ہی مہندی لگاؤ کیونکہ یہ بھی خوشبو ہے ۔‘‘
لیکن اس روایت کو المعرفہ کی طر ف منسوب کر کے حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (التلخیص الحبیر: ۱/ ۲۸۲ طبع جامعہ سلفیہ فیصل آباد) نے اس کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے اور دوسری کئی روایات ذکر کی ہیں جو شافعیہ وحنابلہ کی مؤید ہیں۔ بہرحال اگر غرض صرف زینت ہو تومہندی نہ لگانا ہی احوط(زیادہ مبنی بر احتیاط) ہے ۔
{یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ}
[1] طبرانی (۲۳/ ۴۱۸)نے اس کو خولہ کے واسطے سے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، اور اس کی سند ضعیف ہے۔