کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 18
ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے۔
اس موضوع پر ایک اہم کتاب ’’سوئے حرم‘‘ بھی ہے جسے موضوع کی اہمیت کے پیشِ نظر ہمارے فاضل دوست ،جماعت کے ہونہار، مخلص، غیور سپوت، قلمکار ومحقّق اور مصنف فضیلۃ الشیخ جناب مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے تصنیف فرمایا ہے۔
کتاب اپنے موضوع پرمفید، کار آمد، اہم اور جامع ہے جو مصنف کی عرق ریزی، جانفشانی، وسعتِ مطالعہ اور مسائل پر گہری و ناقدانہ نظر اور بصیرت ہونے کی بیّن دلیل ہے۔ اس پر مستزادیہ کہ جماعت کے ایک دوسرے بڑے محقّق اور حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے شیدائی اور اس کے ناقد و خادم فضیلۃ الشیخ جناب حافظ عبدالرؤف عبدالحنان صاحب حفظہ اللہ نے اس میں وارد شدہ احادیث کی تخریج وتحقیق فرمائی ہے جس سے اس کی افادیت میں چار چاند لگ گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ دونوں فاضل غیور اخوان کے علمی ودینی کاموں میں برکت عطا فرمائے اور ان کو دونوں جہان میں بہترین بدلہ دے۔ ہم ان اخوان اور دیگر معاونین کے ساتھ عزیزم مولوی رفیعُ اللہ صاحب تیمی، مولوی محمد احمد خاں صاحب سلفی اور عزیزم محمد ابراہیم صاحب سلفی کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس کی تصحیح وپروف ریڈنگ اور کمپوزنگ کا کام انجام دیا۔
امید ہے کہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث ہند کی طرف سے یہ ناچیز پیش کش شرفِ قبولیت سے سرفراز ہوگی۔
أصغر علی امام مہدی السّلفی
ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث، ہند ( دہلی)