کتاب: سوئے حرم حج و عمرہ اور قربانی کے احکام و مسائل - صفحہ 116
اہلِ علم کے اس مسلک کے صحیح ہونے میں کوئی شبہ نہیں کہ میقات سے قبل احرام باندھنا جائز ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص بحری جہاز کے عملہ کے اس اعلان کے ساتھ کہ ہم ’’جبل یلملم‘‘ کے ’’محاذاۃ‘‘ (برابر) سے گزر رہے ہیں، احرام باندھ لیتا ہے تو یہ بھی جائز ہے۔
(تفصیل کے لیے دیکھیں: مرعاۃ المفاتیح: ۶/ ۲۳۵۔ ۲۳۸، طبع مکتبہ أثریہ، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، پاکستان)