کتاب: سماع و قوالی اور گانا و موسیقی (کتاب وسنت اور سلف امت کی نظر میں ) - صفحہ 7
مصائد الشیطان ‘‘ ہے۔فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْراً۔ البتہ ان دونوں کتابوں کے علاوہ بھی ہم نے کئی کتبِ تفسیر و حدیث و غیرہ اور بعض مجلّات سے بھی استفادہ کیا ہے جن کا ذکر حوالہ جات میں موجود ہے۔ مسجد نبوی کے امام و خطیب اور مدینہ منورہ کے سپریم کورٹ(المحکمۃ الکبریٰ)کے جج فضیلہ الشیخ صلاح البدیر حفظہ اللہ نے ۸؍ربیع الثانی ۱۴۲۲؁ھ بمطابق ۹؍ جون ۲۰۰۱ ؁ء کو ’’گانے بجانے کی شرعی حیثیّت‘‘ پر مشتمل خطبہ ارشاد فرمایا تھا جسے موضوع کی مناسبت کے پیشِ نظر ہم انکے شکریہ کے ساتھ اپنے اس رسالہ میں بطورِ مقدمہ شامل کر رہے ہیں۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن محمد اکرم نے بہار انڈیا میں مدرسہ اصلاح المسلمین کی طرف سے شائع کیا تھا اس وقت انہوں نے اس پر ہندوستانی مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم عمومی جناب مولانا اصغر علی امام مہدی سے ’’پیش لفظ‘‘ لکھوایا جو کہ شاملِ اشاعت ہے۔فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْراً اس کتاب کی طباعت و اشاعت کے تمام مراحل میں مولانا غلام مصطفیٰ فاروق،عزیزم محمد اکرم،برادرم شاہد ستّار اورجناب محمد رحمت اللہ خان ایڈووکیٹ(توحید پبلیکیشنز،بنگلور)کے علاوہ بھی جن احباب نے تعاون کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزاء خیر عطا فرمائے۔اور انتہائی نا سپاسی ہوگی اگر اِن احباب کا شکریہ ادا نہ کروں کہ جن کے تعاون سے ہم اس کتاب کو آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں،جَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْراً فِي الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ۔اللہ اسے ہمارے لیٔے ثوابِ دارین کا ذریعہ اور قارئینِ کرام کیلئے باعثِ استفادہ بنائے اور اسے قبولِ عام سے شرفیاب کرے۔آمین و السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ الخبر۔المحکمۃ الکبریٰ ابو سلمان ؍ محمد منیر قمر نواب الدین ۲۴؍۴؍ ۱۴۲۵؁ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر وداعیہ متعاون بمراکز الدعوۃ ۱۲؍۶؍۲۰۰۴؁ء و الارشاد بالدمام والظہران والخبر(سعودی عرب)