کتاب: سماع و قوالی اور گانا و موسیقی (کتاب وسنت اور سلف امت کی نظر میں ) - صفحہ 53
5۔اثرِ ثانی: امام شعبی رحمہ اللہ ہی صحیح سند کے ساتھ ذمّ الغناء ابن ابی الدنیا میں فرماتے ہیں: (لُعِنَ الْمُغَنِّيُ وَ الْمُغَنَّیٰ لَہٗ)[1] ’’ گانے والا اور جس کے لیٔے گایا جائے،دونوں ہی ملعون ہیں۔‘‘ 6۔اثرِ ثالث: ذمّ الملاھی ابن ابی الدنیا[نمبر ۵۵]میں صحیح سند سے امام شعبی رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے: (أَنَّہٗ کَرِہَ أَجْرَ الْمُغَنِّیَۃِ)[2] ’’ وہ گلوکارہ کی اجرت کو برا سمجھتے تھے۔‘‘ 7۔اثرِ رابع: مصنّف ابن ابی شیبہ میں امام عامر بن شراحیل شعبی رحمہ اللہ سے اسماعیل بن ابی خالد صحیح سند سے ایک روایت بیان کرتے ہیں،اس میں بھی ہے: (أَنَّہٗ کَرِہَ أَجْرَ الْمُغَنِّیَۃِ) ’’ وہ گلوکارہ کی اُجرت کو مکروہ جانتے تھے۔‘‘ اور انھوں نے اس میں مزید یہ بھی فرمایا ہے: (مَا أُحِبُّ أَنْ آکُلَہٗ)[3] ’’ میں اسے کھانا پسند نہیں کرتا۔‘‘
[1] ذم الملاہی ابن ابی الدنیا :۴۵ بحوالہ تحریم آلات الطرب ص:۱۳ [2] بحوالہ سابقہ ص:۱۲ [3] مصنف ابن ابی شیبہ ۷؍۹؍۲۲۰۳ بسند صحیح بحوالہ تحریم آلات الطرب ص:۱۰۱