کتاب: سلسلہ فتاوی علمائے اہل حدیث 3 مجموعہ فتاویٰ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری - صفحہ 635
عمل کرنے سے سخت وعید و عذاب کا موجب ہے مگر کسی نے اُن کی سماعت نہ کی اور کچھ پروا نہ کی۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسے لوگ جو مذکورہ بالا رواج پر برابر عمل کر رہے ہیں اور سمجھانے سے بھی باز نہیں آتے شرعاً اُن پر کیا حکم ہے؟ اور ایسے لوگ اِن آیتوں کلام اﷲ اور حدیثوں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو ذیل میں درج ہیں مصداق ہیں یا نہیں ؟ حالانکہ ان لوگوں میں سے بہت لوگ نماز بھی پڑھتے ہیں،روزہ بھی رکھتے ہیں،حج اور زکات بھی ادا کرتے ہیں اور قرآن مجید کی تلاوت بھی کرتے ہیں اور شرع محمدی کے موافق وراثت تقسیم نہ کرنے کو گناہ ہونے کا عوام الناس کے سامنے زبان سے اقرار کرتے ہیں،مگر حکام کے دریافت کرنے پر اِسی بات کو لکھواتے ہیں کہ ہم کو وہی رواجِ سابق منظور ہے،یعنی ترکہ میں سے لڑکی (دختر) کا کچھ حصہ نہیں اور اگر زوجہ نکاحِ ثانی کرے تو اُس کا بھی کچھ حصہ نہیں۔مدت دراز سے اسی پر عمل درآمد ہے اور شرع کے موافق ترکہ کی تقسیم ایسی گم ہوئی ہے کہ اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہے کہ لڑکی (دختر) یا زوجہ کا کچھ حصہ ہوتا ہے یا نہیں۔ آیات یہ ہیں: {وَمَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْھَا وَلَہٗ عَذَابٌ مُّھِیْنٌ} [النساء:۱۴] [اور جو اﷲ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی حدوں سے تجاوز کرے وہ اسے آگ میں داخل کرے گا،ہمیشہ اس میں رہنے والا ہے اور اس کے لیے رسوا کن عذاب ہے] {اَمْ لَھُمْ شُرَکٰٓؤُا شَرَعُوْا لَھُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْم بِہٖ اللّٰہُ} [الشوریٰ:۲۱] [یا ان کے لیے کچھ ایسے شریک ہیں جنھوں نے ان کے لیے دین کا وہ طریقہ مقرر کیا ہے جس کی اﷲ نے اجازت نہیں دی] {ذٰلِکَ بِاَنَّھُمْ کَرِھُوا مَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَھُمْ} [محمد:۹] [یہ اس لیے کہ بے شک انھوں نے اس چیز کو ناپسند کیا جو اﷲ نے نازل کی تو اس نے ان کے اعمال ضائع کر دیے] 4۔{اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْکُلُوْنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاْکُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِھِمْ نَارًا وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا} [النساء:۱۰] [بے شک جو لوگ یتیموں کے اموال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کے سوا کچھ نہیں کھاتے اور عنقریب وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے] {وَ اِذَا قِیْلَ لَھُمُ اتَّبِعُوْا مَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَآ اَلْفَیْنَا عَلَیْہِ اٰبَآئَنَا اَوَلَوْ کَانَ اٰبَآؤُھُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ شَیْئًا وَّ لاَ یَھْتَدُوْنَ} [البقرۃ:۱۷۰]