کتاب: سلسلہ فتاوی علمائے اہل حدیث 3 مجموعہ فتاویٰ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری - صفحہ 611
زمین مسلمانوں کے حق میں مغصوب نہیں ہے۔شاہی قانون نے اپنے قانون کے رو سے اس کو حاصل کیا ہے اور اپنے قانون کے رو سے ہم کو مجاز کیا ہے۔ یہاں یہ سوال زیادہ مفید ہے کہ مسلمانوں کے مذہب کے رو سے مردوں کا دفن کرنا مسلمانوں کا مذہبی کام ہے یا نہیں اور اس کے متعلق کوئی قید بڑھا دینا مذہب میں دست اندازی ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو گورنمنٹ کو اپنے معاہدے اور قانون کے رو سے مسلمانوں کے مذہبی کاموں میں دست اندازی کرنے سے بچنا ضرور ہے یا نہیں ؟ جواب:2 دفن کرنا مسلمانوں کے مذہبی کاموں میں نہایت ضروری کام ہے اور اس میں کوئی قید بڑھا دینا مذہب میں بہت بڑی دست اندازی ہے۔عادل گورنمنٹ کو اپنے مسکین رعایا پر مہربانی فرما کر ان کے زندہ اور مردوں کو اس نئے اور نہایت تکلیف رساں قانون سے ضرور بچانا چاہیے۔ الجواب صحیح۔کتبہ محمد عبد اللّٰه۔صح الجواب واللّٰه أعلم بالصواب۔کتبہ:أبو الفیاض محمد عبد القادر أعظم گڑھی مئوی۔الجواب صحیح۔کتبہ:محمد عبد الرحمن،عفي عنہ (مہر مدرسہ) [1]
[1] مجموعہ فتاویٰ غازی پوری (ص:۷۲۸)