کتاب: سلسلہ فتاوی علمائے اہل حدیث 3 مجموعہ فتاویٰ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری - صفحہ 575
شہداء است و از فتنہ قبر مامون و آنکہ صبر نماید از غازیان است ع إن قال لي:مت متُّ سمعاً وطاعۃ وقلتُ لداعي الموتِ:أھلا و مرحبا [وبا کی موت سے بھاگنا کبیرہ گناہ ہے،یہ میدانِ جنگ سے فرار کی طرح ہے۔جو شخص صبر کر کے وبا کی زمین میں پڑا رہے اور مر جائے تو وہ من جملہ شہدا کے ہو گا اور قبر کے فتنے سے محفوظ رہے گا اور صبر کرنے والا غازیوں سے ہو گا۔ اگر وہ مجھ سے کہے مر جائو تو میں سمع و طاعت کرتے ہوئے میں مر جائوں گا اور موت کے فرشتے سے کہوں گا:أھلا و سھلا و مرحبا] الحاصل اس حدیث سے ثابت ہوا کہ خروج فراراً من الطاعون مطلقاً منع و ناجائز ہے۔طاعون سے بھاگ کر نہ دوسرے گاؤں میں جانا جائز ہے اور نہ اپنے گاؤں کے سرحد کے کنوؤں یا کھیتوں پر چھپر ڈال کر جا رہنا درست ہے۔مشکات شریف میں ہے: ’’عن جابر أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قال:الفار من الطاعون کالفار من الزحف،والصابر فیہ لہ أجر شھید‘‘[1] (رواہ أحمد) یعنی جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:طاعون سے بھاگنے والا لڑائی سے بھاگنے والے کی طرح ہے اور اس میں صبر کرنے والے کے لیے ایک شہید کا ثواب ہے۔اس کو احمد نے روایت کیا ہے۔ اس حدیث کی صحت میں محدثین مختلف ہیں۔حافظ منذری ترغیب و ترہیب میں جابر کی اس حدیث کو بلفظ (( الفار منہ کالفار من الزحف،ومن صبر فیہ کان لہٗ أجر شھید )) [طاعون سے بھاگنے والا ایسا ہے،جیسا کہ میدانِ جنگ سے بھاگنے والا اور جو اس میں صبر کرے گا،اس کے لیے سو شہید کا اجر ہے] نقل کر کے لکھتے ہیں:’’رواہ أحمد والبزار والطبراني،وإسناد أحمد حسن‘‘[2] انتھیٰ ابن حجر مکی زواجر میں لکھتے ہیں: ’’ورویٰ أحمد بسند حسن،والبزار والطبراني،عن جابر رضی اللّٰه عنہ قال:سمعت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم یقول في الطاعون:الفار منہ کالفار من الزحف،ومن صبر فیہ کان لہ أجر شھید۔ورواہ الترمذي،وقال:حسن غریب‘‘[3] [جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاعون کے بارے میں فرماتے تھے کہ اس سے بھاگنے والا ایسا ہے،جیسا میدانِ جنگ سے بھاگنے والا،جو اس میں صبر کرے گا،اس کے
[1] مسند أحمد (۳/ ۳۶۰) اس کی سند میں ’’عمرو بن جابر‘‘ ضعیف ہے،لیکن یہ حدیث شواہد کی بنا پر حسن ہے۔ [2] الترغیب والترھیب (۲/ ۲۲۲) [3] الزواجر للھیتمي (۲/ ۸۴۶)