کتاب: سلسلہ فتاوی علمائے اہل حدیث 3 مجموعہ فتاویٰ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری - صفحہ 31
اور نقصانات کے جنم لینے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
3۔ فتاویٰ کا یہ مجموعہ فقہی ترتیب سے کتب اور ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے اور تمام فتویٰ جات کے آغاز میں عناوین اور سرخیاں درج کی گئی ہیں۔
4۔ تمام آیات،احادیث و آثار اور عربی و فارسی عبارات و اَشعار کا ترجمہ کیا گیا ہے اور انھیں بریکٹوں [ ] کے درمیان لکھا گیا ہے۔
5۔ فتاویٰ میں منقول تمام عبارات کا حتی الامکان اصل مصادر و مراجع کو مد نظر رکھتے ہوئے مقارنہ کیا گیا ہے،جس کی بدولت کئی اَغلاط کی تصحیح ہوگئی ہے۔
6۔ بعض مقامات پر حسبِ ضرورت تعلیقات و حواشی بھی رقم کیے گئے ہیں۔
7۔ جہاں جہاں مولف رحمہ اللہ نے یا دیگر علماے کرام نے حواشی لکھے تھے،ہم نے انھیں برقرار رکھا ہے اور ان کے آخر میں اس کی صراحت کر دی ہے۔
اظہارِ تشکر:
سب سے پہلے ہم اﷲ رب العزت کے شکر گزار ہیں،جس کے فضل و احسان کی بنا پر ہمیں اس علمی خزینے کی خدمت و اِشاعت کی توفیق میسر آئی،پھر ہم ان تمام اَحباب و اِخوان کے ممنون ہیں،جنھوں نے کسی بھی مرحلے پر ہماری معاونت اور حوصلہ افزائی کی ہے۔خصوصاً فضیلۃ الشیخ فلاح خالد المطیری حفظہ اللہ (مدیر لجنۃ القارۃ الہندیہ،کویت) اور محترم المقام مولانا عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ (مدیر مرکز دعوۃ الجالیات،کویت) ہمارے خصوصی شکریے کے سزاوار ہیں،جن کے تعاون اور سرپرستی کی وجہ سے اس علمی تراث کا احیا عمل میں آیا۔میں استادِ محترم فضیلۃ الشیخ حافظ عبداﷲ سلیم حفظہ اللہ اور برادرِ محترم پروفیسر حافظ عبدالجبار حفظہ اللہ (فاضل ریاض یونیورسٹی،سعودی عرب) کا بھی شکر گزار ہوں،جن کی علمی معاونت تمام مراحل میں شاملِ حال رہی۔
اﷲ تعالیٰ انھیں اور دیگر تمام معاونین کو جزاے خیر عطا فرمائے اور اس عمل کو قبولیت سے سرفراز فرما کر ہمارے لیے توشۂ آخرت بنائے۔آمین یا رب العالمین
والسلام
حافظ شاہد محمود
1437/7/2ھ = 2016/04/10ء