کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 91
بزار نے اپنی مسند میں کہا ہےکہ بدر کے دن مسلمان تین سو تیرہ تھے۔مہاجرین میں سے 77 ستتر آدمی تھے اور انصار میں سے دوسو چھتیس آدمی تھے۔مہاجرین کا جھنڈا سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس اور انصار کا جھنڈا سیدناسعد بن عباد ہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا[1] ان میں بیس غلام تھے،[2] ان کے پاس تین گھوڑے تھے ایک سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کاگھوڑا،ایک سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ اور ایک سیدنا مرثد بن مرثد رضی اللہ عنہ کے پاس۔اور ستر اونٹ تھے جن پر وہ باری باری سوار ہوتے۔ایک اونٹ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،سیدنا علی اور سیدنا مرثد رضی اللہ عنہ باری باری سوار ہوتےتھے۔اور سیدنا حمزہ،سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوکتبہ اور سیدنا انیسہ ( یہ دونوں نبی کے غلام تھے جوباری باری سوار ہوتے تھے اور سیدنا ابوبکر،سیدنا عمر اور سیدنا عبد الرحمٰن رضوان اللہ اجمعین باری باری ایک پر سوار ہوتےتھے۔[3] ابن ہشام کہتے ہیں کہ مسلمان تین سو چودہ آدمی تھے جن میں تراسی مہاجر،اکسٹھ قبیلۂ اوس سے تھے اور ایک سو ستر خزرج قبیلہ کے تھے۔[4] بخاری نے قریش کے بدر میں حاضر ہونے والے جنہیں حصہ دیاگیاتھا اکیاسی مرد ذکر کیے ہیں ۔ اسماعیل قاضی نے ذکر کیاہے کہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر کی طرف گئے،جب اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کو شکست دے دی،تو ایک جماعت ان کا پیچھا کرنے لگی جوانہیں قتل کررہےتھے،ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نظر رکھی ہوئی تھی اور ایک جماعت لشکر کی لوٹ مارکی نگرانی کررہی تھی اور جب کفار کی طلب میں
[1] البزار (1783) مجمع الزوائد (6/92) فیه حجاج بن ارطاة وھو مدلس۔ [2] البزار 1785 والطبرانی (12105) والمجمع الزوائد (6/69) وفیه یحیی بن عبدالحمید الحمانی ضعیف۔ [3] الطبرانی فی الکبیر (12105) والمجمع (6/69) وفیه ابو شیبه ابراھیم بن عثمان ضعیف ورواہ احمد (3901) عن ابن مسعود واسنادہ حسن۔ [4]  ابن ھشام فی السیرۃ 1/685 3 البخاری ( 3956) .