کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 41
توآپ نے ان کو اس ذات کی قسم دی جس نے تورات کوموسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمایا کہ تم ان دوبدکاری کرنیوالوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کی تورات میں کیاحکم پاتے ہو تووہ کہنے لگے ہم تورات میں اس طرح پاتے ہیں جب کوئی آدمی کسی عورت کے پاس ایک گھر میں خلوت میں پایاجائے تویہ شک امور ربیہ ہے اس میں سزا ہے اور جب اس عورت کے کپڑے کے اندر یا اس کے پیٹ پر پایاجائے تو پھر بھی ربیہ اور شک ہے اس میں بھی سزا ہے اور اگر چارآدمی گواہی دے دیں پھر باقی حدیث اسی طرح ہے جیسے ذکر کی گئی۔[1] اس حدیث سے معلوم ہواکہ یہودی اپنے علماء کی رائے کے بغیر اگرا سلام کے مطابق فیصلہ کرنے پر راضی ہوجائیں توا ن میں فیصلہ کرنا درست ہے اور یہ بھی ثابت ہواکہ رجم کے لیے گڑھا کھودناضروری نہیں اسی لیے وہ زنا کرنے والااس عورت پر جھک کر بچانے کی کوشش کرتا تھا اگر گڑھا کھودا ہواہوتا تواس طرح نہ جھک سکتا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہی مسلک ہے مگرآپ کےبعض ساتھی کہتے ہیں کہ امام کو اختیار ہے گڑھا کھود ے یا نہ کھودے اور یہاں سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ رجم والے کوکوڑے نہ مارے جائیں ۔مصنف ابوداؤد اور کتاب الشرف میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےا س شخص کے متعلق فیصلہ کیا جس نے اپنی عورت کی لونڈی سے وطی کی کہ اسے کوڑے مارے جائیں حالانکہ اس عورت نے اپنے خاوند کےلیے اس سے وطی کرنا حلال کیاتھا اگرحلال نہ کیاہوتا تو رجم کیاجاتا۔[2] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حرام صلح کے توڑنے کا حکم،کنوارے زانی اور مریض پر حد قائم کرنا اور کوڑے کی صفت مؤطاامام مالک میں ہے کہ ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے اس کو بتایا کہ دوآدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا لے کر چلے گئے توایک نے کہا اے اللہ کے رسول ہمارے درمیان اللہ تعالیٰ
[1] البزار(1559)مجمع الزوائد (6/271) فیه جمالدبن سعید ضعیف ویشھدله ماقبله. [2] ابوداؤد (4459) اسنادہ ضعیف.