کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 295
تاریخ ابن ابی خیثمہ کےمتعلق مجھے معاویہ بن محمد نے ابن بابل سے حدیث بیان کی انہوں نےقاسم بن اصبغ سے روایت کیاانہوں نے ابن ابی خیثمہ سے بیان کیا۔ کتاب بھی مجھے اسی نے حدیث بیان کی ان کوالاسفاقسی نے خطابی سے روایت کیاہے،الواضحہ کےمتعلق مجھے مکی بن ابی طالب نے ابن ابی زید عبداللہ بن محمد بن مسرور سے حدیث بیان کی،انہوں نے یوسف بن یحٰیٰ المعامی سے بیان کیا انہوں نے عبدالملک بن حبیب سے بیان کیاہے۔ تویہ وہ لوگ ہیں جن کی اسانید اور روایت اجتہاد کے طور پر ہمیں پہنچی۔ واللّٰه الموفق لارب غیرہ وصلی اللّٰه علی سیدنا محمد واله وعترته والطاھرین وسلم تسلیما اس کتاب کی کتابت جمعہ کی شب اکیس رجب 1266 ہجرۃ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میں مکمل ہوگئی۔ اس کتاب اپنے فانی ہاتھ سے اضعف العباد واحوجہم الی غفران ایہ فی المعاد العبر الفقیر عبداللہ بن عمر بن مصطفیٰ بن اسماعیل بن العار ف القدس الشیخ عبدالغنی النابلس الامشقی الحنفی نے لکھااللہ اس کے گناہ معاف کردے اور اس کے عیوب پر پردہ ڈالے اور والدین اورسب مسلمانوں کوبھی بخش دے میں اللہ کی حمد بیان کررہا ہوں اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہا ہوں ۔والحمد للّٰه رب العالمین اس کتاب کاتکملہ بردست فقیر عبدالغنی عبدالفتاح یکم محرم 1328ھ میں انجام پذیر ہوا۔ غفراللّٰه له والوالدیه ولجمیع المسلمین۔آمین