کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 294
معانی النحاس کے متعلق مجھے ابن الولید نےا بوالحسن علی بن ابراہیم حوفی سے حدیث بیان کی۔ا ن کوابوبکر محمد بن علی الادخوی نے حدیث بیان کی انہوں نے نحاس سے روایت کیا۔ اسماعیل القاضی کی کتاب الاموال کےمتعلق مجھے ابن عمر بن محمد سعد نے بہری محمد بن عبداللہ سے حدیث بیان کی ان کو ابوعمر القاجی نےاسماعیل قاضی سے بیان کیا۔ مجھے کتاب ابن شعبان کے متعلق ابوعمر واحمد بن محمد بن جمہور مرشای نے محمد بن احمد الوشا سے حدیث بیان کی انہوں نے ابن شعبان سے بیان کیا۔ مجھے کتاب الشرف کے متعلق ابوعمر ومذکور نے اس کے مولف ابوسعید عبدالملک بن ابی عثمان نیسابوری سے حدیث بیان کی۔ المدونہ کےمتعلق مجھے شیخ ابوعلی الحدادالحسن بن ایوب نے محمد بن عبدون نے حدیث بیان کی ان کو ابن وصاح نے بیان کیا ان کوسحنون نے حدیث بیان کیا۔ المستخرجہ کےمتعلق مجھے الفقیہ ابوالمطرف عبدالرحمٰن بن سعد بن جریج نے ابن ابی مزین سے حدیث بیان کی ان کوابراہیم ان کو ابولبابہ محمد بن عمر نے بیان ان کو محمد بن العتبی نے بیان کیا۔ نیز مجھے المستخرجہ کےمتعلق قاضی یونس بن عبداللہ نے ابوعیسیٰ یحییٰ بن عبداللہ بن ابی عیسی سے حدیث بیان کی انہوں نے محمد بن عمر بن لبابہ العتبی سے روایت کیا۔یہ بھی میرے نزدیک ملی المقری سے اجازۃ ہے انہوں نے ابن ابی زید سے بیان کیاانہوں نے ابوبکر بن محمد بن اللعباد نے کہا بیان یاانہوں نے یحییٰ بن عبدالعزیز سے بیان کیا انہوں نے عتمی محمد بن احمد سے روایت کیا۔ ابن ابی زید کی مختصر کےمتعلق مجھے ابن ابی زید مکی المقری نے ابن ابی زید عبداللہ بن محمد سے حدیث بیان کی۔