کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 293
ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کی مجھے ابومحمد الفقیہ عبداللہ بن الولید الاندلسی القرطبی نے مصر میں اجازت دی،ان کو ابوموسیٰ عیسیٰ بن حنیف قروی نے قیروان میں حدیث بیان کی،ان کو ابوبکر محمد بن راسہ نے ابوداود سے حدیث بیان کی۔ مصنف عبدالرزق کےمتعلق مجھےا بو عبداللہ محمد بن عبداللہ بن عابد نے قاضی ابوعبداللہ محمد بن مفرح قاضی مانقہ سے روایت کی ان کوصنعاء کے قاضی عبدالاعلیٰ بن محمد نے اسحٰق بن ابراہیم بن عبادالدیری نے بیان کیا انہوں نے کہا ہم نے عبدالرزاق بن ہمام پریہ کتاب پڑھی ہے۔ مسند ابن ابی شیبہ کے متعلق مجھے الفقیہ ابوقاسم حاتم بن محمد طرابلس نے احمد بن محمد مقرئ طلمنکی سے حدیث بیان کی ان کو ابن عون اللہ نے قاسم بن اصبغ سے بیان کیا ان کو ابن وضاح نے عبداللہ محمد بن ابی شیبہ بن ابی بکر نے بیان کیا۔مسند بزار کی مجھے فقیہ مذکور حاتم بن محمد طلمنکی بن مفرج القاضی المعافری نے صموت سے حدیث بیان کی ان کوبزار احمد بن عمروبن عبدالخالق نےبیان کیا۔ السیر لابن ہشام کے متعلق مجھے ابو محمد بن الولید المذکور نے ابومحمد عبداللہ بن محمد قروی لمامی سے حدیث بیان کی،ان کو عبداللہ بن جعفر بن ولید نے عبدالرحیم بری سےبیان کیا ان کو ابن ہشام نے بیان کیا۔ ابوعبید کی غریب الحدیث کے متعلق مجھے ابن الولید المذکور نے الحسن بن ابراہیم سے حدیث بیان کی ان کو ابی بکر بن ابی الموت المکی نے علی بن عبدالعزیز سے بیان کیاان کو ابوعبید القاسم بن سلام نے بیان کیا۔ معانی الزجاج کی مجھے احمد بن علی المعروف بالکسائی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا میں نے ابوالحسن احمد بن محمد الحسین مقری بغدادی پر یہ کتاب پڑھی اس نے کہا کہ ابواسحٰق نے کہا ابوالعباس نیز مجھے ابوعلی السنوی نے زجاج سے حدیث بیان کی۔