کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 292
موطامالک بن انس،تفسیر ابن سلام،معانی الزجاج النحاس،المفضل،قاضی اسماعیل کی الاحکام،مکی کاہدایہ،بخاری،مسلم،مصنف عبدالرزاق،ا بوداود،نسائی،مسند ابی شیبہ،مسند بزار،سیرت ابن ہشام،شرح الحدیث لابی عبید،الحدیث للخطابی،الکامل،المدونہ،المستخرجہ،ا لواضحہ،النوادر،کتاب ابن شعبان،الدلائل للاصیلی،ا حکام ابن زیاد،تاریخ ابن ابی خیثمہ،شرف المصطفیٰ،کتاب الاموال لابی عبید،کتاب الاموال لاسماعیل القاضی،کتاب محمد بن نصر مروزی،تفسیر المؤطا لابن مزید،للداؤدی،للقنازعی
یہ کل 34 دیوان ہیں جن سے میں نے یہ فیصلے اخذ کیے۔
والحمد للّٰه رب العالمین وصلی اللّٰه تعالیٰ علی سیدنا محمد خاتم النبین وسلم تسلیما۔
مؤطا میں جو کچھ ہے اس کے متعلق مجھے یونس بن عبداللہ بن مغیث نے بتایا،انہوں نے ابوعیسیٰ یحیی بن عبداللہ بن ابی عیسی سے،وہ اپنے چچاسے،و ہ اپنے باپ عبیداللہ بن یحٰیی سے،وہ اپنے باپ یحٰیی بن یحییٰ سے،و ہ مالک بن انس رحمہم اللہ سے روایت کیاہے۔
حدیث نسائی کی،مجھے قاضی یونس مذکور نے قرشی ابوبکر محمد بن معاویہ المعروف بابن الاحمر نے،احمد بن شعیب النسائی سے بیان کی۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کے متعلق مجھے ابوعبداللہ محمد بن عبداللہ بن عابد نے ابو محمد عبداللہ بن ابراہیم الاصیلی سے انہوں نے ابوزید محمد بن احمد مروزی سے انہوں نے ابوعبداللہ محمد بن یوسف العزبری سے انہوں نے ابوعبداللہ محمد بن اسماعیل البخاری سے روایت کیا۔
امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کے متعلق مجھے ابو محمد مکی بن ابی طالب نے ابوالعباس احمد بن محمد بن زکریا النسوی سے بیان کیا انہوں نے محمد بن ابراہیم بن محمد بن سفیان سے انہوں نے ابوالحسین مسلم بن الحجاج سے روایت کیا۔