کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 287
برقی محمد بن عبداللہ بن عبدالرحیم نے کہا یہ بھی کہاجاتا ہے 43 سال کی عمر میں آپ پر قرآن مجید نازل ہوا۔ مالک نےکہا آپ پیر کے دن 12 ربیع الاول کوساٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئے یہ بات مالک نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سےا نہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔[1] بخاری نے عن عروہ عن عائشہ بیان کیاہے کہ آپ 63 سال کی عمر میں فوت ہوئے پندر ہ سال مکہ میں مقیم رہے پھر دس سال ٹھہرے رہے۔[2] ابن عبدالبر نے تمہید میں زیادہ کیاکہ ولید بن مسلم نے شعیب سے انہوں نے عطاء خراسانی سے انہوں نے عکرمہ سے انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیاہے کہ عبدالمطلب نے ساتویں دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاختنہ کیا اور لوگوں کوجوکھاناکھلایا اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نام رکھا۔ ابن وضاح سے روایت ہے کہ قریش نے عبدالمطلب سے پوچھا کہ تونے ان کا نام اپنے آباؤ اجداد کے ناموں کوچھوڑ کر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کیوں رکھا توعبدالمطلب نے جواب دیا تاکہ آسمانوں اور زمین والے ان کی تعریف کریں ۔
[1] مالک فی المؤطا 1925 عن انس وھوحدیث صحیح. [2] البخاری 4466 والترمذی 3654 عن عائشه رضی اللّٰه عنها.