کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 284
اور آپ نے "اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ"
( ایک مخصوص انداز سے چادر پہننے ) سے منع فرمایا [1]
اور آپ نے نکاح متعہ سے منع فرمایا [2]
اورآپ نے بیع کے لیے قافلہ تجارت کو آگے سے راستہ میں جاملنے سے منع کردیا۔
اور آپ نے طعام کی ذخیرہ اندوزی سے منع فرمایا [3]
اور آپ نے کتے کی قیمت سے منع فرمایا [4]
اور آپ نے کدو کے اورلک کئے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔[5]
ان چیزوں میں اکثر نے حرام کہاہے مگر"اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ" جب کوئی دوسرا ہلکا کپڑ اہوتووہ ا س صورت حرام نہ ہوگا۔امام مالک کا قول اس میں مختلف ہے،ا ور اگر دوسراکپڑا نہ ہوتووہ حرام ہے کیونکہ اس میں پردہ کھل جاتاہے،اس کی وضاحت میں اپ کی ممانعت ہے آپ نے ایک کپڑے میں احتباء سے منع فرمایا کہ جب اس کی شرمگاہ پر کچھ بھی نہ ہو۔
اور بخاری میں کتاب البیوع میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لباسوں " اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ" اور اس سے بھی کہ کوئی آدمی ایک کپڑے میں احتباء کرے پھر وہ اسے اپنے دونوں کاندھوں پر اٹھائے[6] ( پنڈلیوں کوکھڑی کرکے کسی کپڑے یاہاتھوں سے اپنی پیٹھ اور پنڈلیوں کوباندھ لینا احتباء کہلاتا ہے )
اورگھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے آپ نے منع فرمایا [7]
[1] البخاری 368 ومسلم 1512 والنسائی 210/8 عن ابی سعید الخدری رضی اللّٰه عنه.
[2] البخاری 4216 ومسلم 1407 و 29 والنسائی 126/2 عن علی بن ابی طالب رضی اللّٰه عنه.
[3] البخاری 2165 ومسلم 1517 وابوداود 3436 عن ابن عمر رضی اللّٰه عنهما.
[4] ابن عدی فی الکامل 135/3 عن علی رضی اللّٰه عنه قال النسائی الربیع بن حبیب ضعیف.
[5] البخاری 5346 ومسلم 1567 وابوداؤد 3421 عن ابی مسعود رضی اللّٰه عنه.
[6] البخاری 55994 ومسلم 1994 عن علی 5 البخاری 2145 عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰه عنه.
[7] البخاری 5521 ومسلم 561 والنسائی 203/7 عن عبداللّٰه بن عمر رضی اللّٰه عنه.