کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 283
اسی طرح چوپایوں کو باندھ کر مارنا [1]
اسی طرح مثلہ کرنا،ناک کان وغیرہ کاٹ دینا [2]
اسی طرح جانوروں کوآپ سمیں لڑانا کے لیے بھڑکانا[3]
اسی طرح ستاروں میں خیر وشر کی تاثیر جاننا
اسی طرح تصاویر بنانا مگر جوکپڑے پر نشان ہو
اسی طرح عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کے دنوں میں روزہ رکھنا [4]
اور شک والے دن روزہ رکھنا[5]
اور ان کے علاوہ دیگر بہت سی منع کردہ چیزوں کوصحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے حرام پر محمول کیا ہے۔
اور بعض چزیوں میں صحابہ رضوان اللہ اجمعین نے اختلاف کیاجیساکہ
آپ نے نکاغ شغار سے منع فرمایا [6]
اور آپ نے درندوں میں سے ہر کچلیوں والے جانور کوحرام قراردیا [7]
اور آپ نے صوم وصال سے منع فرمایا [8]
[1] البخاری 5513 ومسلم 1956 عن انس رضی اللّٰه عنہ.
[2] البخاری 2474 عن عبداللّٰه بن زید الانصاری رضی اللّٰه عنه.
[3] ابوداؤد 2562 والترمذی 1708 عن ابن عباس واسنادہ ضعیف.
[4] ابن ماجة 1731 عن ابی سعید الخدری رضی اللّٰه عنہ وھوحدیث صحیح.
[5] الترمذی 686 والنسائی 153/4وبن خزیمة 1914 عن عمار بن یاسر وھوحدیث صحیح.
[6] البخاری 5112 ومسلم 1415 وابوداؤد 2074 وابن ماجة 1884 عن ابن عمر رضی اللّٰه عنه.
[7] مسلم 1934 والبغوی 2795 وابن حیان 5280 عن ابن عباس رضی اللّٰه عنه.
[8] البخاری 1962 وابوداؤد 2361 عن ابی سعید الخدری رضی اللّٰه عنه.