کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 281
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
"اعطواالسائل ولوجاء علی فرس "[1]
سائل کوضرور دیاکرو چاہے وہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا :
"اذاانتصل احدکم فلیبدابالیمین " [2]
جب کوئی تم میں سے جوچا پہنے تو دائیں پاؤں سے شروع کرے۔
یہ سب آداب اور ترغیبات ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا :
"اذاامرتکم بامر أوقال بشیء فأتوا منه ماستطعتم ونھیتکم عن شی ء فانتھوا عنه کله" [3]
جب میں تمہیں کسی بات یا کسی چیز کاحکم کروں توجتنی طاقت ہواتنا وہ کام ضرور کرواور جس کام سےمیں تمہیں روکوں توا س سارے سے رک جاؤ۔
امام مالک کا مسلک ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےا وامر انہی معانی میں لیے جائیں جن میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے لیے تھے۔اس کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے جوسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے روایت کی ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
"لَا يَمْنَعُ أَحَدُكُمْ جَارَهُ خَشَبَةً يَغْرِزُهَا فِي جِدَارِهِ"
کوئی شخص بھی تم میں سے اپنے ہمسایہ کواپنی دیوار میں لکڑی لگانے سے منع نہ کرے۔
پھر سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے کیاوجہ ہے کہ میں اس حدیث سے لوگوں کو منہ
[1] مالک 996 عن زید بن اسلم رضی اللّٰه عنه وھومرسل،وابن عدی فی الکامل 4/187 عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰه عنه فی اسنادہ عبداللّٰه بن زیدبن اسلم ضعیف وله شواھد بھا وھو حسن.
[2] مسلم 2097 والمؤطا 76/2 وابوداؤد 4139 عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰه عنه.
[3] احمد 482 /2 والنسائی 110/5 عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰه عنه.