کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 223
ہمیں عبداللہ بن یونس نے عبداللہ بن وہب سے حدیث بیان کی،ان کو یونس نے ابن شہاب سے بیان کیا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا جب مہاجر مکہ سے مدینہ آئے تو ان کے پاس کچھ بھی نہ تھا اور انصار زمین اور جائیدا والے تھے،توانصار ان کو اپنے اموال کے پھل ہرسال دے دیاکرتےتھے اور مہاجران کی محنت ومشقت میں ان کا ہاتھ بٹاتے تھےا ور ان کی ماں ام انس بن مالک ام سلیم اور ام عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہم۔توسیدہ ام انس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کھجوروں کا خوشہ دیاتو آپ نے ام ایمن،سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی ماں کو عطا کردیاتھا۔ ابن شہاب نے کہا کہ مجھے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اہل خیبر کی جنگ سے فارغ ہوئے اور مدینہ واپس آئے تو مہاجرین نے انصار کو ان کے دیے پھل واپس کردیے تونبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدم ام انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو ان کی کھجوروں کاخوشہ عطا کیاتھا وہ واپس کردیا۔اور اپنی لونڈی ام ایمن اسامہ بن زید کی ماں کو اپنے باغ سے زیادہ دیا۔یہ حدیث صحیح مسلم نے بھی روایت کی اور یہ بات زیادہ کی کہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کو دس مثلیں یا ان کے قریب قریب عطا فرمائیں ۔[1] ابن شہاب کہتے ہیں سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا جو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں ان کے حالات یہ ہیں کہ وہ عبداللہ بن عبدالمطلب کی لونڈی تھیں ،ا ور حبشہ کی تھیں جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے والد کی وفات کے بعد پیدا ہوئے . ابن شہاب کہتے ہیں سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا جو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں ان کےحالات یہ ہیں کہ وہ عبداللہ بن عبدالمطلب کی لونڈی تھیں ،ا ورحبشہ کی تھیں جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے والد کی وفات کے بعد پیدا ہوئے توسیدنا ام ایمن رضی اللہ عنہا ان کی پرورش کرتی رہیں ،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہوئے توآپ نے اسے آزاد کردیا پھر سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کا نکاح کردیا،یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے پندرہ ماہ بعد فوت ہوئیں ۔ واقدی کہتے ہیں کہ سیدنا ام ایمن رضی اللہ عنہ کا نام برکہ تھا اور یہ حدیث زہری سے صرف یونس نے روایت کی ہے اور یہ مؤطا میں کتاب الاصیلی کےحاشیہ پردرج ہے،سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
[1] البخاری 2630 ) ومسلم (1771) عن انس رضی اللّٰه عنه.