کتاب: شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے - صفحہ 12
عفت اور پاک دامنی حاصل کرلے گا،ا گرعلم کو طلب کرے گاتواسے پاسکتا ہے اور اگر عقل ا س کے اندر موجود نہیں توپھر وہ اس کو نہیں مل سکتی۔
سب سے پہلے میں قتل اورخون کے متعلق آپ کے فیصلے بیان کروں گا کیونکہ بخاری ومسلم وغیرہ کی صحیح حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’قیامت کے دن اللہ تعالیٰ لوگوں کے درمیان سب سے پہلےخون کے متعلق فیصلہ فرمائے گا۔‘‘
اورانسان کے اعمال میں سے سب سے پہلے جو چیز دیکھی جائےگی وہ نمازہوگی ا وراگر وہ موجود ہوگی تو اس کے دیگر اعمال بھی دیکھے جائیں گے ورنہ اس کےدیگر اعمال بھی نظر ا نداز کردیے جائیں گے۔[1]
اورشرک کےبعد کسی کوناحق قتل کرنے سے بڑا گناہ اورکوئی نہیں ہے۔[2]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
تمام دنیا ومافیہا کاتباہ ہوجانا ایک مسلمان آدمی کے قتل سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک کم تر اورگھٹیا ہے۔[3]
مسند بقی اور بزار میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا اگر تما م آسمانوں اور زمین والے ایک مسلمان کے قتل پر جمع ہوجائیں تواللہ تعالیٰ ان تمام کوجہنم میں داخل کردے گا۔[4]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاجوشخص آدھےکلمہ کے ساتھ بھی کسی مسلمان کے قتل
[1] بخاری 6533۔6864۔مسلم 1678،نسائی،عن عبداللّٰه بن مسعود رضی اللّٰه عنه۔
[2] مالک فی المؤطا 1/173۔قصر الصلوۃ۔باب جامع الصلوۃ منقطع اس کی اسناد منقطع ہیں اوراس کے شواہد بھی ہیں ۔
[3] ابن ماجه 2619۔عن البراء بن عازب رضی اللّٰه عنه واسنادہ صحیح،ترمذی،وقال الترمذی والاصح موقوفاً۔
[4] الترمذی 1398 عن ابی ہریرة وابی سعید الخدری رضی اللہ عنہما امام ترمذی رحمہ اللّٰه نے کہاکہ یہ حدیث غریب ہے،کیونکہ اس میں جسربن خرقہ ضعیف ہے۔