کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 94
دونوں ہاتھوں اور چہرے کو دھو کر سوئے۔ (صحیح مسلم:۳۰۴/۶۹۸) خواب کے احکام: خوابوں کا تعلق نیند سے ہے اس لیے ہم’’خواب کے احکام‘‘بھی اسی میں بیان کر رہے ہیں۔ اچھا خواب دیکھنے پر مندرجہ ذیل کام کرنے چاہئے۔ ۱۔ الحمد للہ کہے۔۲۔ آگے بیان کر لے اور اس کو بیان کرے جس سے اس کو محبت ہو۔(صحیح البخاری:۲۹۸۵) برا خواب دیکھنے پر مندرجہ ذیل کام کرنے چاہیے۔ ۱۔ اس سے پناہ مانگے ۔ ۲۔ اس کو آگے بیان نہ کرے اور ایسا خواب اس کو نقصان نہیں دے گا۔(صحیح البخاری:۳۲۹۲) ۳۔ وہ اپنی بائیں جانب تین بار تھوکے۔ ۴۔ اور تین بار اعوذباللہ پڑھے ۔ ۵۔ اور پہلو بدل لے۔ (صحیح مسلم:۲۲۶۲) ۶۔ برا خواب دیکھنے پر کھڑا ہو کر(نفلی) نماز پڑھے ۔ (صحیح مسلم:۲۲۶۳) اونگھ کے احکام: اونگھ نیند کی بہن ہے اس کے نیند سے ذرا مختلف احکام ہیں اس لیے ہم اس کے الگ طور پر احکام اسی میں بیان کر رہے ہیں۔ اگر نماز پڑھتے ہوئے اونگھ آجائے تو؟ نمازپڑھنی چھوڑ دے پھر بعد میں جب اونگھ چلی جائے تو پڑھ لے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: