کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 81
سورۃ الناس پڑھ لے تو دونوں ہاتھوں میں پھونکے اور اپنے جسم پر جہاں تک ہو سکے انھیں پھیر لے اور (ہاتھوں کو)پھیرنے کی ابتداء سر ،چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے کرئے یہ عمل تین بار کرنا چاہیے۔ (صحیح البخاری:۵۰۱۷) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ:’’جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہو گئے تو آپ مجھے کہتے پھر میں یہ کیا کرتی تھی۔‘‘ (صحیح البخاری:۵۷۴۸) ۱۰۔ سوتے وقت چونتیس (۳۴) مرتبہ اللہ اکبر، تینتیس (۳۳) مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس (۳۳) مرتبہ الحمدللہ پڑھنا چاہیے۔ (صحیح البخاری:۶۳۱۸، صحیح مسلم: ۲۷۲۷) یہ تسبیحات فاطمۃ کے نام سے مشہور ہیں ۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’میں نے ان کلمات کو کبھی بھی نہیں چھوڑا۔‘‘ (صحیح البخاری:۵۳۶۲) ۱۱۔ جب رات کو آدمی اچانک بیدار ہو جائے تو یہ دعا پڑھے اور یہ دعا پڑھ کر جو دعا کرے گا قبو ل ہو گی۔ ’’ لا إلہ إلا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شيء قدیر ،الحمدللّٰه وسبحان اللّٰه ولا إلہ إلااللّٰه واللّٰه أکبر ولا حول ولا قوۃ إلا باللہ ۔‘‘ یہ پڑھ کر کہے: ’’ اللھم اغفرلی۔‘‘ (صحیح البخاری:۱۱۵۴) نیند سے بیدار ہوتے وقت پڑھی جانے والی دعائیں: ۱۔ اَلحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَحْیَانَا بَعدَ مَا اَمَاتَنَا وَ اِلَیہِ النُّشُورُ۔‘‘ (صحیح البخاری:۶۳۱۲ ) ۲۔ (اللّٰه أکبر) دس مرتبہ، (الحمدللّٰہ) دس مرتبہ، (سبحان اللّٰه وبحمدہ) دس مرتبہ، (سبحان الملک القدوس) دس مرتبہ، (استغفر اللّٰہ) دس مرتبہ ، (لاإلہ إلا اللّٰہ) دس مرتبہ اور پھر (اَلَّلھُمَّ اِنِّي اَعُوذُبِکَ مِن ضِیقِ الدُّنیَا وَضِیقِ یَومِ القِیَامَۃِ) دس مرتبہ، پھر کہے: (اَلَّلھُمَّ اغفِرلِي وَاھدِنِي وَارزُقنِي وَعَافِنِي) (سنن ابی داؤد:۷۶۶، سنن النسائی۱۶۱۸، اسنادہ حسن )